(رائٹر) گزشتہ ایک دہائی میں کیریبیائی سمندر سےاٹھنے والے انتہائی غضبناک سمندری طوفان 'میتھیو' سے ہیٹی میں اب تک مرنےوالوں کی تعداد مقامی ذمہ داران کے مطابق 339 ہو گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اس طاقتور طوفان کے آنے کے بعد ساحلی
شہر میں حکام اور امدادی کارکنان کا پہنچنا ابھی تک ابتدائی مر حلے میں ہے۔
قبل ازیں حکومت، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ایجنسیوں کے عوامی نمائندوں سمیت ہنگامی عملے کی میٹنگ میں تعداد ہلاکت 283 بتائی گئی تھی۔